لاہور ( پبلک نیوز) سیشن عدالت نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے سائبر کراٸم کے مقدمہ میں نذیر چوہان کی ضمانت مسترد کی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کی درخواست ضمانت سماعت کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ ایف آئی اے نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا اور درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر کی ایما پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ ایک مقدمہ میں ضمانت ہوئی تو دوسرے میں گرفتار کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کا ایم پی اے ہیں اور اختلاف پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ تفتیش مکمل یو چکی ہے، الزمات ثابت نہیں ہوئی، عدالت مین غلط بیانی کی گئی۔ فیس بک سمیت دیگر جگہوں پر پوسٹیں ہے وہ میری نہیں ہیں۔ عدالت اپنے حتمی فیصلے تک درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔ دوسری جانب نذیر چوہان کے مقدمہ میں شریک ملزم جاوید جٹ کی ضلع کچہری میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم جاوید جٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایف ائی اے نے ملزم جاوہد جٹ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔