پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،3اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،3اگست2021
حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے کر لیے ہیں. فیصلہ ہوا کہ مارکیٹسں کے اوقات کار رات 10 سے کم کر کے 8 بجے تک کر دئیے جائیں۔ بازار ہفتہ میں میں دو دن بند رہیں گے۔ ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں پر چھوڑ دیا گیا کہ خود فیصلہ کریں گی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں نادر شاہی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ مرادی اور مودی سرکار میں فرق نہیں۔ پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان، پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا۔ ماہ جولائی میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 1.3 فیصد کا اضافہ، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بلین ٹری سونامی منصوبہ میں پاک سعودیہ اشتراک، دونوں ممالک کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ بلین ٹری منصوبہ میں اشتراک کا اعلان وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران کریں گے۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے بھی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے دوسرے بیٹے حیدر مہدی نے آصف مہدی وفات کی تصدیق کر دی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔