لیگی رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی

لیگی رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی
لاہور: نذیر چوہان نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ میرے معاملے میں ایک انکوائری کمیٹی یا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کر دی۔ آج مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان سمیت آٹھ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دیگر ملزمان میں عابد علی ,سعد نزیر ,قمر عباس ،رفاقت علی,قاسم علی ,حافظ رضوان اور فیصل مقبول شامل ہیں۔ پولیس نے نذیر چوہان سمیت سمیت 8 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ۔ ملزمان پر پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کا الزام ہے۔ عدالت میں پیشی کے دوران نذیر چوہان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ میرے معاملے میں ایک انکوائری کمیٹی یا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے،میرے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہےمجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری گاڑی پولیس نے چھین لی جس میں پچاس لاکھ روپے تھے وہ بھی پولیس نے قبضہ میں لے لئے۔ گزشتہ روز نذیر چوہان کو پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے کیمپ پر حملہ کرنے کے کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سی سی پی او لاہور نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ نذیر چوہان کو انتخابی ریلی میں فائرنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کے دوران نذیر چوہان کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر کے کیمپ پر فائرنگ کی گئی تھی، جس سے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا بھتیجا اور خالد گجر کا بیٹا زخمی ہو گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔