سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں ، مولانا طارق جمیل

سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں ، مولانا طارق جمیل
اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیلی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کہتاہےکہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو۔ مولانا طارق جمیل نے سیاست دانوں کو پیغام دیا کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔