توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 گواہوں کو غیر متعلقہ قرار، گواہ طلبی کی درخواست مسترد

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 گواہوں کو غیر متعلقہ قرار، گواہ طلبی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے گواہ طلبی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز اور سعد حسن عدالت پیش ہوئے۔ وکیل چیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئی۔چیرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل امجد پرویز کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی کی جانب جمع کروا گئے سوال 30 کا جواب پڑھ کر سنایا گیا۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ملزم نے اپنے 342 کے بیان میں کہا وہ ٹیکس ریٹرن پر انحصار نہیں کرتے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ گواہان کو پیش نہ کرنا کیس کو تاخیر کا شکار کرنے کے مترادف ہے۔ وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گواہ عثمان علی نے چیرمین پی ٹی آئی کا فارم بی تیار کیا تھا، میں نے اپنے اثاثے وقت پر جمع کروائے ، میں اپنے گواہ کو عدالت لانا چاہتا ہوں،کوئی ایم این اے اپنا فارم خود نہیں فل کرتا، 24 گھنٹے سے کم وقت میں ہمیں کہا گیا کہ گواہ کو پیش کریں، دو دن کا وقت دیا جائے تاکہ ہم اپنے گواہ عدالت میں پیش کر سکیں، اگر گواہان کیس سے متعلقہ نہ ہوئے تو عدالت بے شک بیان ریکارڈ کروانے سے روک دے، 500 صفحات سے زیادہ کا میٹرل ہے پرسوں تک جا عدالت وقت دیں. انہوں‌نے کہا کہ تمام گواہ عدالت میں آئیں گے اور بتائیں گے کہ دستاویزات صحیح تھے یا نہیں، ہمیں آپ سے انصاف کی توقع ہے، ہمیں ایک طرح کی لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، عدالت کے کندھوں پر ذمہ داری ہے ہمیں عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے گواہان پیش کرنے کیلئے دو دن کے وقت کی استدعا کی۔ بعد ازاں جج ہمایوں دلاور نے کھلی عدالت میں فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا۔عدالت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ڈیفنس کے گواہان کی فہرست فراہم کی مگر عدالت میں پیش نہیں کیا، چار گواہان کی فہرست عدالت کو دی گئی، عدالت سے استدعا کی گئی کہ گواہان کے بیانات کیلئے تاریخ دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے گواہان کی فہرست پر اعتراضات اٹھائے،سرکاری گواہان کہ فہرست بھی آج فراہم کی جانی تھی جو نہیں کی گئی، ملزم کی جانب سے پرائیویٹ گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے اور نہ ہی سرکاری گواہان کی فہرست دی گئی، گواہان کی فہرست میں ٹیکس کنسلٹنٹ اور اکاؤنٹنٹ شامل ہیں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چار گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دے دیا ، گواہ طلبی کی درخواست مسترد کردی اور کل دن گیارہ بجے حتمی دلائل طلب کر لئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔