ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں، مغفرت کیلئے دعا کی اپیل

ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں، مغفرت کیلئے دعا کی اپیل
لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم کا قضائے الہیٰ سے انتقال ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں سے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے مداحوں کو اپنی نانی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے مرحومہ کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے ماہ نومبر بہت مشکلات سے گھرا رہا۔ میری نانی کا گذشتہ جمعرات انتقال ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میری نانی اماں نے صرف پانچ سال کی عمر میں اپنی والدہ کو کھو دیا تھا، مگر پھر بھی اپنے خاندان کیلئے زندہ رہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی نانی اماں کے ساتھ زندگی کے بہترین وقت گزارے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی مرحوم نانی رضیہ بیگم کے بارے میں بتایا کہ وہ اظہارِ خیال کرنے والی انسان، پیار کرنے والی ماں، اپنی صحت کا خیال رکھنے والی، دوسروں کی باتیں دھیان لگاکر سننے والی، بے حد خود مختار، ساڑھی زیب تن کرنے میں نفیس اور کہانیاں سنانے میں ماہر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میری نانی سے جو بھی ملاقات کرتا وہ ان کا دلدادہ ہوجاتا۔ انھیں بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری لاحق ہو گئی تھی لیکن ایک چیز جو وہ نہیں بھولیں وہ میرے نانا کیساتھ ان کی محبت تھی جن کا 32 برس قبل انتقال ہو گیا تھا۔

Watch Live Public News