سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی ( پبلک نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخی سطح پر پہنچ گیا دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھنے میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔ جولائی 0212 سے اب تک ڈالر 12 فیصد اضافے سے 18 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر بڑھنے کے باعث ملک کے قرضوں میں 2300 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی مندی دیکھنے میں آئی۔ 16 مارچ2020 کو 100 انڈیکس میں 2376 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ 2021 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 2135 پوائنٹس کی سب سے بڑی مندی دیکھنے میں آئی۔ شرح سود میں ممکنہ اضافے اور درآمدات میں بڑھتا ہوا اضافہ افراط زر کی شرح بلند سطح پر پہچنے سے مارکیٹ میں مندی رہی۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 234 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 71۔4 فیصد کی کمی ہوئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔