پنجاب اسمبلی کی تحلیل:پرویز الہی نے عمران خان سے مہلت مانگ لی

پنجاب اسمبلی کی تحلیل:پرویز الہی نے عمران خان سے مہلت مانگ لی
لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ویز الہی نے عمران خان سے مہلت مانگ لی. ذرائع کے مطابق وزیر الہی ، خیبرپختونخواہ محمود خان سمیت پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے وجوہات بتا دیں ہیں ، پرویز الہی نے بتایا کہ ہم نے بہت سے منصوبے شروع کررکھے ہیں نئے اضلاع سے متعلق بھی قانونی کاروائی پوری کرنی ہے ، یہ کام مکمل ہونے میں ایک سے دو ماہ لگیں گے اور اگر ہماری حکومتیں ختم ہوگئیں تو آپ کا سارا پروٹوکول اور سیکیورٹی بھی ختم ہو جائے گا ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو وفاقی حکومت گرفتار کرسکتی ہے ، اس لیے ایک سے دو ماہ انتظار کرلیں تو پنجاب سے ن لیگ کا اپنے عوامی منصوبوں سے صفایا کردینگے ، پرویز خٹک اور کئی سینئر رہنما خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے بھی حق میں نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اس وقت اسٹیبلشمنٹ مکمل نیوٹرل ہے اور وفاقی حکومت ہمارے خلاف ہے اسمبلیوں کی تحلیل سے فایدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا ۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا سے دو بارہ جیت کر حکومت بنا سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دونوں کے مطالبات پر مزید غور کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔