'حکومت عام انتخابات کی تاریخ دی ورنہ ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے'

'حکومت عام انتخابات کی تاریخ دی ورنہ ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے'
لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مل بیٹھے ، عام انتخابات کی تاریخ دے ورنہ ہم اسمبلیاں توڑدیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کردی ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے، پاکستان میں ڈیفالٹ رسک 100فیصد تک پہنچ گیا ہے، اسحاق ڈار آج چپ کر کے بیٹھا ہوا ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو رہاہے، ہمارے دور میں معیشت 6فیصد گروتھ کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 66فیصد ملک میں الیکشن ہوگا، یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ کھڑی ہے، پرویز الہٰی نے کہا ہے جب میں کہو ں گا اسمبلی تحلیل کریں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ملک کی بہتری کیلئے سوچا کہ فوری انتخابات کی طرف جائیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد فوری الیکشن کی طرف جانا ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کیلئے کیا ہے، ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھے اور بات کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔