وزارت آئی ٹی نے گوگل کی کیریئر پیڈ ایپس کے عارضی معطل ہونے کی تصدیق کردی۔ گوگل کی جانب سے کیریئر پیڈ ایپس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیں گئی ہیں ، وزارت آئی ٹی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ وزارت آئی ٹی نے بتایا ہے کہ موبائل فون اکاؤنٹ سےایپلیکشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن عارضی معطل ہوا ہے، گوگل پلے اسٹور پرصرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلیکشن ڈاؤن کا آپشن موجود ہے، 2 ہفتوں تک یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ حکام کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی، حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا۔