عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کر دی

عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کر دی
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں یہ کہا ہے کہ اتنی متعصبانہ نگران حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی ہے ، ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،کیا ملک ایسے وقت احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے کہ جب امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں دیوالیہ ہو چکے ہیں ۔ خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید پر مقدمہ پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پردرج کیا گیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔