آرمی کی مکمل حمایت کیساتھ تمام حکومتیں مکمل تیار،الحمدللہ الیکشن ہونگے،احمد شاہ

آرمی کی مکمل حمایت کیساتھ تمام حکومتیں مکمل تیار،الحمدللہ الیکشن ہونگے،احمد شاہ
کیپشن: نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈسک: نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی کی مکمل سپورٹ کے ساتھ تمام حکومتیں مکمل طور پر تیار ہیں اور الحمدللہ الیکشن ہوں گے۔ 

احمد شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  باتیں کی جارہی ہیں کہ انتخابات نہیں ہونگے۔ چار روز قبل کور کمانڈر کی میٹنگ بھی ہوئی، پاکستان آرمی کی مکمل سپورٹ کے ساتھ تمام حکومتیں مکمل طور پر تیار ہیں اور الحمدللہ الیکشن ہوں گے۔ 

تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 5 فروری سے فوج تعینات ہو جائے گی، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جن جن تیاریوں کی ضرورت ہے اور جو پولنگ آفیسر ہوں گے وہ وہیں پر رات گزاریں اور اگر کسی نے چھٹی بھی لی ہے تو حکومت نے وہ بھی کینسل کردی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اضافی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں، حکومت نے فنڈز جاری کردئیے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس ہوگی اور ا سکے پیچھے رینجرز بھی ہوگئی جبکہ فوج کوئیک ریسپانس کے طور پر ہو گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز 19 ہزار 6 ہیں جن میں سے 6 ہزار 496 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 6 ہزار 531 حساس ہیں علاوہ ازین  ایک لاکھ 15 ہزار 30 پولیس اہلکار ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا کہ 998 اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکار ہوں گے، لیڈی ہیلتھ ورکرز 22 ہزار سے زائد ہوں گی اس کے علاوہ رینجرز کے 9 ہراز 6 سواہلکار ہیں اور کراچی کے لیے ساڑھے 5 ہزار الگ ہوں گے،3.3 ارب روپے اسکولوں کی مرمت کے لیے دئیے گئے ہیں اور 6 ہزار سے زائد کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی اور رینجرز کو 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ، 62 کروڑ 54 لاکھ روپے مجموعی طور پر جاری ہوئے اور الیکشن کے لیے8.67ارب روپے جاری کیے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے روز موبائل سروس معطل ہونے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انتخابات میں پہلے بہت کچھ ہوتا رہا ہے اور سیاسی جماعتیں ایسے بیانات اس لیے دیتے ہیں کہ ان کا ووٹرز نکلے جبکہ سیاسی جماعتیں بعد میں اتحادی بنتی ہیں تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی کھلی رہیں گی وزیر اعلیٰ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں میٹنگز کررہے ہیں۔

Watch Live Public News