پی ٹی آئی نےشیخ رشید کےساتھ اتحاد کر کےخود سےزیادتی کی،رؤف حسن

پی ٹی آئی نےشیخ رشید کےساتھ اتحاد کر کےخود سےزیادتی کی،رؤف حسن
کیپشن: پی ٹی آئی نےشیخ رشید کےساتھ اتحاد کر کےخود سےزیادتی کی،رؤف حسن

ویب ڈیسک: ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پارٹی نے شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کر کے خود سے زیادتی کی تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی شکست شیشے میں نظر آ رہی ہے، ان کی گرفتاری ہماری وجہ سے نہیں ہوئی تھی، ان کے حلقے میں ہمارے اپنے لوگ ہیں۔یقین ہے پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار وفاداریاں نہیں بدلیں گے، 27 کے قریب وکلا کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے، حکمت عملی تھی وہ گرفتار نہیں ہوتے، منڈیاں لگیں گے تاہم حمایت یافتہ امیدواروں کو خریدا نہیں جا سکے گا۔

 ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم پر احتجاج کیلیے دباؤ بڑھ رہا ہے، صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ 8 فروری کو ووٹ پر پہرہ دیں، آزاد امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) اور آصف علی زرداری خریدنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔جس جس نے پارٹی چھوڑی واپسی کے لئے پارٹی کے خلاف بیانات کا جائزہ لیا جائے گا،ریحانہ بی بی، عثمان ڈار کے بیان کے فوری بعد پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوگئی،عثمان ڈار کی والدہ کو ٹکٹ میرٹ پر دیا۔

روف حسن نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے عام الیکشن جیتنے سے قبل تین سے چار پلیٹ فارم سے رابطے میں ہیں،پارٹی جوائن کرنا ہوئی تو پی ٹی آئی کے پاس متبادل کے طور پر تین پارٹیاں ہیں،بانی   پی ٹی آئی  کوئی ڈیل نہیں کریں گے ،چاہے سزا اس سے بھی سخت ہوجائے،بانی چئیرمین کے بچے ان کی پہلی اہلیہ کی طلاق کے بعد لندن چلے گئے تھے،مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے پی ٹی آئی کا ابطہ ہے، کئی سفارت کاروں نے ہمارے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

روف حسن نے کہا کہ ہم ان کے نقطہ نظر کو میڈیا میں یک طرفہ نہیں دے سکتے تاہم سب شفاف انتخابات چاہتے ہیں،کئی ممالک کے سفارتخانوں نے یقین دلایا ہے کہ الیکش. فری اینڈ فئیر ہوں گے،جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے تھے  واپسی کی درخواستیں دے رہے ہیں،اس مرتبہ الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دیا. یہ وفادار لوگ ہیں ،اکبر ایس بابر مجھے پارٹی کی رکنیت دکھا دیں میں ان کو انٹرٹین کروں گا،بشریٰ بی بی سے اگر کسی نے ڈیل کے لئے رابطہ کیا ہے تو ان سے پوچھیں،انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ہر صورت الیکشن کا حصہ بنیں گے،انتخابات میں فوج کی تعیناتی ہر الیکشن میں ہوتی ہے۔

  روف حسن نے مزید کہا کہ ملکی حالات اور ورکرز کی مصروفیات کی وجہ انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کئے گئے ،ورکرز کو اکٹھا کرکے انٹرا پارٹی انتخابات کرانا ممکن نظر نہیں آرہا،ڈیجیٹل طریقہ اپنا کر انتخابات کرائیں گے،ڈیجیٹل طریقہ ہی موزوں رہے گا ، اسی کو قابل عمل بنائیں گے،جب بھی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے ورکرز بلاتے ہیں تو دفاتر سیل کردئے جاتے ہیں،ان حالات میں ورکرز کو دفاتر بلاکر انتخابات کرانا مشکل ہے،کسی مناسب وقت میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں جائیں گے۔