لاہور ( پبلک نیوز) ملک بھر سے سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے بالائی علاقوں میں پہنچ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری کا ہیوی اسپیل شروع ہوگا۔ ہر طرف برف ہی برف، تاحد نگاہ سفیدی بکھری ہے،آسمان سے اترے برف کے گالوں نے پہاڑوں، درختوں، پودوں سمیت ہر شے کو آغوش میں لے لیا۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح اس وقت ایبٹ آباد میں موجود ہیں۔ راستوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ ادھر بلتستان کے چاروں اضلاع میں ایسی ہی صورتحال ہے۔ اسکردو شہر میں ایک انچ۔ ضلع شگر میں تین اینچ۔ ضلع کھرمنگ اور گانچھے میں دو دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ بعض بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی شہر سے کٹ چکا ہے۔ شگر میں کل شام سے برفباری جاری ہے۔ درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک گر گیا۔ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت مری میں بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں آئندہ 24 گھںٹوں کے دوران برفباری کا ہیوی اسپیل شروع ہوگا۔