پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب
لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو دپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری 2023 کی بجائے 09 جنوری 2023 کو 2 بجے دن ہو گا۔اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے 09 جنوری کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 09 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔