توشہ خانہ ٹوکیس: وکیل صفائی کی عدم دستیابی، گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

توشہ خانہ ٹوکیس: وکیل صفائی کی عدم دستیابی، گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا
کیپشن: توشہ خانہ ٹوکیس: وکیل صفائی کی عدم دستیابی، گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیال جیل میں سماعت ہوئی، بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔

وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہ ہو سکی، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی کو گواہ پر جرح کرنے کی استدعا کی۔

بانی پی ٹی ائی کے وکیل  نے  مؤقف اپنایا کہ پہلے بشری بی بی کے وکیل گواہ پر جرح مکمل کریں پھر ہم کریں گے۔

عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر جرح  مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سماعت پیر 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جرح کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

Watch Live Public News