سعید غنی کی نیب کیخلاف دھواں دار پریس کانفرنس

سعید غنی کی نیب کیخلاف دھواں دار پریس کانفرنس
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کی غیر قانونی مداخلت کی وجہ سےحکومتیں کام نہیں کر پارہی ہیں،پی ٹی آئی کےوزرا وزیراعظم اب کہتےہیں کہ نیب کی وجہ سےکام نہیں چلےگا،نیب کےاختیارات کی وجہ سےحکومتوں کےروزمرہ امور متاثر ہورہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ نیب ملکی معیشت مین رکاوٹ ہے ،اگر ملکی مفاد میں کوئی تجاویز آتی ہیں تو ان کو زیر غورلاناچاہیئے، غیر متعلقہ افراد داخل ہونگے تو اسمبلی سیکورٹی روکےگی،ملک سےباہر آنا جانا لگارہتاہے، نیب کو اگر اپنا وقار بحال کرنا ہے تو حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرے، نیب حلیم عادل شیخ کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں اگرکوئی مثبت ترمیم لائی گئی توحمایت کرسکتے ہیں،کل ہماری پریس کانفرنس کے بعد نیب نے پریس ریلیز جاری کی ،مجھے رات بھرنیند نہیں آئی کہ میراہوگاکیا،میں توہین نیب کامرتکب پایاگیاہوں،کہاگیا ہے 31Aکے تحت بیان کاجائزہ لیاجارہاہے،قانون اپناراستہ خود بنارہاہے۔ سعید غنی نے کہا کہ تحقیقات اورمطلوب شخص کے ساتھ تعاون والے شخص پریہ قانون لاگوہوتاہے،یہ نالائق توتھے بےشرم بھی ہیں،میں چیلنج کرتاہوں مجھے اس قانون کے تحت بلائیں،یہ آرٹیکل پہلے چیئرمین نیب پرلاگوہوتا ہے،چیئرمین نیب استعمال ہورہے ہیں،نیازی نیب گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں ان کے اپنے افسران نے حلیم عادل کے خلاف لکھاہے،مجھے نہیں پتہ نیب کواتنی تکلیف ہوگی،مجھے کہاگیاتھا آپ کودیکھ لیں گے،میں انتظارمیں ہوں ،نیب نے کئی لوگوں کوحراساں کیا،کیاخودکشی یاد نہیں ،جن لوگوں کے گھروں کوتحویل میں لیاہے وہ کس کے استعمال میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری گاڑیوں کی وڈیوبنانے والے ان کی وڈیوزبھی بنائیں،یہ کس قانون میں گھراورگاڑیوں کواستعمال کرتے ہیں ،میں کہہ رہاہوں خورشیدشاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،آصف علی زرداری اوراعجازجکھرانی کے ساتھ ناانصافی اورانتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

Watch Live Public News