یاسر عرفات کی موت زہر خورانی سے ہوئی ؟

یاسر عرفات کی موت زہر خورانی سے ہوئی ؟
پیرس ( ویب ڈیسک ) فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی موت کو قتل سمجھنے والی ان کی اہلیہ کی تحقیقات کی درخواست انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے مسترد کر دی ٗ فلسطینی مجاہد کی بیوہ اور بیٹی کا یہ ماننا ہے کہ انہیں زہر دے کر قتل کیا گیا اور اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی اہلیہ سوہا عرفات اور ان کی بیٹی نے 11 نومبر 2004 کو ان کی وفات کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی موت زہر خورانی کی وجہ سے ہوئی تھی ٗ یاسر عرفات کو اچانک پیٹ میں درد شروع ہوا او رپھر وہ اس بیماری سے صحت یاب نہ ہو سکے تھے ٗ کہا جاتا ہے کہ یاسر عرفات کی پوسٹ مارٹم اور بعدازاں چند رپورٹوں میں زہریلے پلونیم 210 کی مقدار ملی تھی ۔ سوہا عرفات نے اپنے اس خدشے کے تحت فرانس میں پولیس رپورٹ فائل کی جس کے بعد فرانسیسی حکومت نےیورپی عدالت سے رجوع کیا ٗ یورپی عدالت نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دئیے کہ تمام مراحل میں مدعی کو موثر طریقے سے اپنے حقوق کے استعمال کا موقع دیا گیا ٗ لیکن سوہا عرفات اور زاہو عرفات کی درخواست کی کوئی واضح بنیاد نہیں ہے ٗ ایک اضافی فرانسیسی رپورٹ بھی تیار کروائی گئی مگر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے اس لئے اس درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News