ذوالفقار مرزا کی صحافی کو دھمکیاں، آڈیو لیک

ذوالفقار مرزا کی صحافی کو دھمکیاں، آڈیو لیک
بدین(ویب ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے رہنماء ذوالفقار مرزا کی جانب سے بدین کے مقامی صحافی کو دھمکیوں کی آ ڈیو ٹیپ لیک ہوگئی. بدین سندھ کے ایک صحافی انیس میمن نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف سوشل میڈیا پر کمنٹس دیئے تھے. اس کے بعد ڈاکٹرمرزا نے صحافی کو فون پر گالیاں اور دھمکیاں دیں۔انہوں نے صحافی کو کہا کہ میں بدین پریس کلب آ کر تمہیں ننگا کروں گا، جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ آپ جہاں حکم کریں میں آ جاوں گا. صحافی انیس میمن کا بعدازں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھےڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے جان مال کا خطرے ہے، میری مدد کیجاۓ۔ واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا اپنے جارح مزاج کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ماضی میں بھی انکے معتدد تنازعات سامنے آ چکے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔