اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا عالمی وبا کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور انہوں نے آج سے اپنے سرکاری امور سرانجام دینے شروع کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ت تعلیم شفقت محمود کورونا کا شکار ہوگئے تھےمگر آج ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ کے کرم سے میں مکمل طور پر ریکور ہوچکا ہوں، میرے تازہ ترین دو کورونا ٹیسٹوں کے نتائج منفی تھے، آج کام پر واپس جا رہا ہوں۔شفقت محمود نے کہا کہ ہلکی علامات اور جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسینیشن کی وجہ سے ہوا، واضع طور پر ویکیسن کام کرتی ہے اور خطرناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم گزشتہ ہفتے عالمی وبا کا شکار ہوگئے تھے۔