محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

لاہور ( پبلک نیوز) موسم کا حال بتانے والے محکمہ نے کہا ہے کہ جون میں ملک کے مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق یا اوسط سے کم بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ درجہ حرارت کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جنم لے سکتی ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کے باعث چاول، کپاس اور خریف کے لئے پانی کی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق مئی میں وقتافوقتاً جھکڑ، آندھی کے ساتھ بارشیں معمول سے کافی کم رہیں۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے سبزیوں اور پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا۔ جون سال کا گرم ترین مہینہ ہے۔ ابتدا ئی دو ہفتوں میں بارشیں قدرے کم ہو تی ہیں۔ جون کے دورا ن زیر زمین پانی مزید نیچے چال جاتاہے جس سے ٹیوب ویل اور کا ریز کی کا رکردگی متا ثر ہو نے کے امکا نات بھی بڑھ جا تے ہیں۔ جون میں بھی وقتًا فوقتًا تیز گرم ہواؤں کے سا تھ آ ندھی آ نے اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکا ن ہے۔

بلندی پر وا قع زرعی عال قوں میں جون کے آغاز میں یہ عمل شروع ہوگا جبکہ کپاس کی فصل ابتدائی مراحل میں ہے۔ شدید گرمی اور ہوا میں نمی کی مقدار میں کمی کی وجہ سے پا نی کا ضیاع بہیت زیادہ ہو تا ہے۔ تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد فصل کو پا نی ملتا رہے تو پیداوار متاثر نہیں ہوتی بالخصوص کپاس کی فصل کی باقاعدگی سے آبپاشی کریں۔

چاول کی کاشت والے عالقوں میں فصل کی بوائی مکمل کرلیں۔ کھڑی فصلوں اور سبزیوں کی آبپاشی شام یا رات کے اوقات میں کریں تاکہ قیمتی پانی عمل تبخیر سے ضائع نہ ہو۔ مخصوص عالقوں میں متوقع بارشوں کے بعد جڑی بوٹیوں کے تدارک کامناسب بندوبست کریں۔ تمام تر کھیتی باڑی موسمی پیشگوئیوں کے مطابق کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔