حب ڈیم میں خطرناک مگر مچھ، پکنک پر پابندی عائد

حب ڈیم میں خطرناک مگر مچھ، پکنک پر پابندی عائد

حب ( پبلک نیوز) حب ڈیم میں خطرناک مگر مچھوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ڈیم انتظامیہ نے ڈیم پر پکنک منانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیم پر موجود لوگوں کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے کنارے پر مچھلیوں کا شکار کرنے والے کتے کو ڈیم میں موجود ایک مگر مچھ نے اپنا شکار بنا لیا۔

ویڈیو کے شوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور ڈیم میں مگر مچھ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈیم پر پکنک کے لیے آنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل وائرل ہوئی۔ اس میں ایک ایسی چلتی ہوئی چیز نظر آئی تھی جس کو خلائی مخلوق کے جیسا قرار دیا گیا۔ ویڈیو جھارکھنڈ کے ایک ڈیم پر اس وقت بنائی گئی جب خلائی مخلوق کو اترتے اور پھرتے ہوئے کسی نے دیکھا۔ یہ منظر دیکھنے کے بعد وہاں موجود افراد نے ویڈیو بنا لی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا دورانیہ محض 30 سیکنڈ تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔