جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی کے قریب دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی کے قریب دھماکہ
جنوبی وزیرستان (پبلک نیوز) کانی گرم کے علاقہ میں فوجی چوکی کے قریب دھماکہ، دھماکہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا۔ آئی ای ڈی دھماکے سے لانس نائیک وقاص احمد شہید۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 سالہ شہید لانس نائیک وقاص احمد کا تعلق کراچی سے تھا۔ علاقہ میں موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر فوجیوں کی طرف سے جانوں کا نذرانہ پاک فوج کے عزم کا عکاس ہے۔دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ کیا۔ کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نےاستقبال کیا۔ آرمی چیف کو مشق تسخیر جبل پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انھوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے محنت اور تربیت بہت ضروری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔