پاک آرمی میں میرٹ ، قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ

پاک آرمی میں میرٹ ، قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ

(ویب ڈیسک )   پاکستان آرمی میں میرٹ  اور قومی نمائندگی کی  ایک اور زندہ مثال- کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا: "آپ آزاد ہیں، آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے ہو اس کا ریاستی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"

ایک اور موقع پر بانی پاکستان نے فرمایا:

"اقلیتوں کو بلاامتیاز ذات پات، رنگ، مذہب یا عقیدہ ہر لحاظ سے پاکستان کا شہری سمجھا جائے گااور انہیں ان کے تمام حقوق اور مراعات اور شہریت کےحقوق حاصل ہوں گے"

پاکستان آرمی نے قائد اعظم کے اسی فرمان کو شعار بنایا اور آج پاکستان آرمی میں مذہبی ، لسانی، اور جنسی تفریق سے قطع نظر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری حال ہی میں پاکستان آرمی میں بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی کرسچن خاتون ہیں، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاکستان آرمی کی میڈیکل کور میں 26 سال سے بطور پیتھالوجسٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

 کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کو ایک اعزاز سمجھتی ہیں،کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاکستان آرمی میں بلا تفریق میرٹ کی زندہ مثال ہیں ، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری کی ترقی پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے لیے  امید کی کرن ہے۔

پہلی مسیحی آرمی آفیسر ہیلن میری کی بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی ، وزیر اعظم کی مبارکباد

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون برگیڈیئر ہیں، جنھیں مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ 

Watch Live Public News