شاعر ناصر کاظمی کی آج 49ویں برسی

شاعر ناصر کاظمی کی آج 49ویں برسی

لاہور (پبلک نیوز) لطیف انسانی جذبات، عشق اور ہجرت جیسے موضوعات کو زبان زدعام کرنے والے شاعر ناصر کاظمی کی آج 49ویں برسی منائی جارئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر کاظمی 8 دسمبر، 1925 کو امبالہ شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔

دل دھڑکنے کا سبب یاد آیاوہ تری یاد تھی اب یاد آیا

ناصر کاظمی نے میٹرک مسلم ہائی اسکول انبالہ سے کیا۔ مزید تعلیم کے لیے اسلامیہ کالج لاہور آگئے تھے۔ وہاں کے ایک ہوسٹل میں رہائیش رکھی اور پھر ناصر نے بنا بی اے پورا کیے تعلیم ترک کردی

ناصر کاظمی کے مجموعات کلام

برگِ نَے، دیوان اور پہلی بارش ناصر کاظمی کی غزلوں کے مجموعے اور نشاطِ خواب نظموں کا مجموعہ ہے۔ سٔر کی چھایا ان کا منظوم ڈراما ہے۔ برگِ نَے ان کا پہلا مجموعہ کلام تھا جو 1952ء میں شائع ہوا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔