الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے،ابوظہبی انوائرمنٹ ایجنسی کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات

الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے،ابوظہبی انوائرمنٹ ایجنسی کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات

ویب ڈیسک:وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور  ابوظہبی انوائرمنٹ ایجنسی کے چیئرمین  شیخ حمدان بن زاید سے ملاقات کی,اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے کلیدی کردار ادا کیا, شیخ حمدان بن زاید نے سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کےمطابق الظفرہ ریجن میں یو اے ای حکمران کے نمائندے اور ابوظہبی انوائرمنٹ ایجنسی کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید سےوزیرتوائی سندھ ناصر حسین شاہ  کی اہم ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی نئی توانائی پالیسی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی.


 شیخ حمدان بن زاید کا کہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹانے کے لئے سندھ حکومت کی مدد کریں گے، ملاقات میں سندھ میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی,انہوں نے پاکستان سے لازوال محبت کا اظہار بھی کیا.

یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا ملاقات میں کلیدی کردار رہا.

ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی اس موقع پر کہنا تھا کہ یو اے ای کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ کئی متحدہ عرب امارات کے منصوبے پاکستان میں شروع ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News