’ظالم اور نالائق حکومت عوام پر روزانہ نیا بوجھ ڈال رہی ہے‘

’ظالم اور نالائق حکومت عوام پر روزانہ نیا بوجھ ڈال رہی ہے‘
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ظالم اور نالائق حکومت روزانہ قوم پر نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے ، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ ہی نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے، پہلے سے مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے ۔ سابق وزیر اعظم فواد چودھری نے مزید کہا کہ جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں، یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔