نادرا کا شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب انقلابی قدم

نادرا کا شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب انقلابی قدم
اسلام آباد: نادرا نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ”اجازت آپ کی“ کے نام سے نئی سروس کا اجراء کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) طارق ملک نے لکھا کہ ہم نے ‘اجازت آپ کی’ سروس متعارف کرا دی، شہریوں کی ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ شناختی کارڈ کی تصدیق اب متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی، خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول بینک کسی بھی شہری کی ذاتی معلومات استعمال کرنے سے پہلے شہری سے پاس کوڈ کے ذریعے اجازت لیں گے۔ طارق ملک نے مزید کہا کہ اپنا زیر استعمال موبائل نمبر نادرا کے ساتھ رجسٹر کرائیں اور پاس کوڈ حاصل کریں۔ رجسٹریشن کیلئے اپنا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر بھیجیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔