پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے پی ایس ایل 8 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یاسر خان 14،ول سمید 32،مارٹن گپٹل نے 15 رنز بنائے۔محمدحفیظ 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 3، اوڈین اسمتھ 11،محمد نواز 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان سرفراز 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ لاہور کی طرف سے راشد خان نے 2 اور حارث رؤف نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ویزے نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے 71رنز بنائے، سکندر رضا نے 3 چکھوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ راشد خان 21 ، شاہین آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ حسین طلعت 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔ طاہر بیگ ، سیم بلنگز اور ڈیوڈ ویسا نے 2 ،2 رنز بنائے جبکہ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے دو، دو جبکہ عمید آصف، اوڈین اسمتھ اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ خیال رہے کہ ایونٹ کے پہلے ٹکراؤ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے ہرایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔