شادی کے مہمان چڑیا گھر جائیں گے

شادی کے مہمان چڑیا گھر جائیں گے
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی طرف سے اپنے بیٹے کی شادی سے قبل کی ( پری ویڈنگ) تقریبات کے دوران ہفتے کو مشہور عالمی شخصیات انڈیا میں مخصوص سفاری تھیم والے لباس پہن کر چڑیا گھر بھی جائیں گی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاپ گلوکار ریحانہ، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ ان مشہور مہمانوں میں شامل ہیں، جو ارب پتی ٹائیکون مکیش امبانی کی میزبانی میں تین روزہ گالا کی تقریب میں شریک ہیں۔

یہ ویک اینڈ پارٹی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی ایک وسیع تقریب ہے۔

تین روزہ گالا کے دوران ریحانہ نے جمعے کو پرفارم کیا تھا جبکہ ہفتے کو یہ مہمان ’جانوروں کی پناہ گاہ ‘ کا دورہ کریں گے، جو کئی جنگلی جانوروں کا مسکن ہے۔

یہ سینٹر اننت امبانی نے مغربی ریاست گجرات میں اپنے آبائی شہر جام نگر میں بنایا ہے، جہاں یہ ویک اینڈ پارٹی ہو رہی ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امبانی خاندان ہفتے کو ’وائلڈ سائیڈ واک‘ کی میزبانی کرے گا، جس کا انعقاد جانوروں کی پناہ گاہ کے باہر کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ’جنگل فیور‘ کے مجوزہ سفاری ڈریس کوڈ کے ساتھ مہمانوں کو آرام دہ جوتے اور لباس پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ شام کو مہمان انڈین ثقافت کا جشن منانے کے لیے منعقدہ پارٹی کے لیے اس مناسبت سے لباس زیب تن کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ’جنگل فیور‘ کے مجوزہ سفاری ڈریس کوڈ کے ساتھ مہمانوں کو آرام دہ جوتے اور لباس پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ شام کو مہمان انڈین ثقافت کا جشن منانے کے لیے منعقدہ پارٹی کے لیے اس مناسبت سے لباس زیب تن کریں گے۔

واضح رہے کہ 

Watch Live Public News