وزرات عظمیٰ کیلئےشہباز شریف اور عمرایوب کےکاغذات نامزدگی منظور

وزرات عظمیٰ کیلئےشہباز شریف اور عمرایوب کےکاغذات نامزدگی منظور
کیپشن: وزرات عظمیٰ کیلئےشہباز شریف اور عمرایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا۔ اتحادی جماعتوں نے متقفہ امیدوار قائدن لیگ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے جبکہ عمرایوب کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی میں اتحادی جماعتوں کے 7 تجویز اور تائید کنندہ ہیں۔

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے ،اس موقع پر اسحاق ڈار،خواجہ آصف،خورشید شاہ،احسن اقبال سمیت دیگررہنما موجود تھے ۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین سینٹ میں اسحاق ڈار کے چیمبر جمع ہوئے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار عمرایوب خان کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے عم ایوب خان کے 4 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

عمرایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے بیرسٹر گوہ، لطیف کھوسہ، اسد قیصر،عامر ڈوگر، علی محمد اور ریاض فتیانہ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج دن دوبجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع ہوں گےجبکہ جانچ پڑتال اسپیکر آفس میں سہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں 3 مارچ بروز اتوار وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ممبران قومی اسمبلی اپنے مسلم ارکان میں سے ایک ممبر کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔ اس روز کسی قسم کا اور کوئی ایجنڈا اجلاس میں زیر غور نہیں آئے گا۔

آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا یعنی خفیہ ووٹنگ نہیں ہوگی۔

چھ جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد کے پاس 208 ووٹ ہیں جب کہ 336 رکنی ایوان میں سادہ اکثریت 168 بنتی ہے۔ یعنی 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم بن جائے گا۔