خالصہ تحریک کےرہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل گرفتار

njjar murderers arrested
کیپشن: njjar murderers arrested
سورس: google

ویب ڈیسک :خالصہ تحریک کےرہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل گرفتار، کینیڈین پولیس نے تصاویر جاری کردیں۔

 رپورٹ کے مطابق رائل ماؤنٹڈ کینیڈین پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت 28 سالہ کرن پریت سنگھ ، 22 سالہ کمل پریت سنگھ  اور 22 سالہ کرن برار  کے طور پر ہوئی ہے۔

 یادرہے سکھ خالصتانی تحریک کے رہنماہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال کینیڈا کے شہر سرے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ کینیڈا نے بھارتی حکومت کو قتل میں ملوث  قراردیا تھا - 

 تینوں ملزمان کرن پریت سنگھ ، کمل پریت سنگھ  اور کرن برار  کے کو البرٹا صوبے کے شہر ایڈمنٹن سے گرفتار کیا گیا۔

ان پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کے سلسلے میں قتل کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے ٹویوٹا کرولا کار کی تصاویر بھی جاری کیں، جس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے نجار کے قتل کے وقت استعمال کیا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی  IHIT (Integrated Homicide Investigation Team)  کے تفتیش کاروں اور کینیڈا بھر میں اس کے بہت سے شراکت داروں بشمول RCMP اور میونسپل پولیس سروسز دونوں کی 10 ماہ کی لگن کا نتیجہ ہیں، انہوں نے کہا کہ تفتیش یہیں ختم نہیں ہوگی۔ ہم جانتے ہیں کہ اس قتل عام میں کردار ادا کرنے والے اور بھی لوگ ہیں اور ہم ان میں سے ہر ایک کی شناخت اور گرفتاری  کرکے رہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیوڈ ٹیبول نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی بھی بہت زیادہ زیر تفتیش ہے۔ ان معاملات میں الگ الگ تحقیقات جاری ہیں، اور ان کوششوں میں بھارتی حکومت سے روابط کی تفتیش بھی شامل ہے۔