9 مئی مقدمات میں عمران خان سےتفتیش، لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

9 مئی مقدمات میں عمران خان سےتفتیش، لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
کیپشن: 9 مئی مقدمات میں عمران خان سےتفتیش، لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں تفتیش کرے گی، سابق وزیراعظم کا پولی گرافی اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ ہوگا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 15 جولائی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں دس دن کا ریمانڈ منظور کیا تھا جس کا آج آٹھواں روز ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالتی اجازت کے بعد گرفتاری ڈالی تھی۔

Watch Live Public News