اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی

اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی
کیپشن: بیرسٹرگوہرعلی اور رؤف حسن گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی گرفتاری کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پرچھاپہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا ہے، اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان   اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں جبکہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئی ہے۔

 پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے جبکہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو گرفتار کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

قائد حزب اختلاف سینٹر شبلی فراز بھی پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر  شبلی فراز نے بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے  بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے دونوں کوساتھ لے گئے ہیں، وجہ نہیں بتائی، ان کے موبائل فونزبھی لے لیے ہیں۔

 دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تحریک انصاف نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اسلام آباد پولیس قانون کا مذاق اڑا رہی ہے یہ شرمناک ہے۔

اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کردی

 اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا یہاں سے کروایا جاتا تھا، ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہِ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، روف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا جس کے بعد رؤف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے رؤف حسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر کی بھی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

Watch Live Public News