14 سالہ طالبعلم کو 3 اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

14 سالہ طالبعلم کو 3 اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: 14 سالہ طالبعلم کو 3 اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک: رینالہ خورد کے نواحی گاؤں میں 14 سالہ طالبعلم کو 3 اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں ون ون آر اے کے رہائشی 14 سالہ نوجوان عبدالرحمن کو گاؤں کے ہی رہائشی علی رضا نامی اوباش کھیلنے کے بہانے ورغلا کر فصلوں میں لے گیا، جہاں اس کے دیگر دو ساتھی حمزہ سلطان اور شیراز اقبال تینوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچے کے والد عمران کی رپورٹ پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او محمد راشد کا واقعے پر کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News