سعودی عرب امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں ’فئیرس فیوری 24’ شروع

firous fury 24
کیپشن: firous fury 24
سورس: google

ویب ڈیسک : سعودی عرب اور امریکا کی مسلح افواج پر مشتمل مشقیں "فیئرس فیوری24" کے عنوان سے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں آپریشن کے علاقے میں شروع کی گئی ہیں۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کی بحریہ کے دستے حصہ لےرہے ہیں۔

مشقوں کا آغاز مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ احمد الدبیس اور سعودی مسلح افواج کے کئی اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ہوا جب کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رچرڈ جے کوارک اور امریکی فوج کے کئی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مشقوں کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عقاب المطیری نے وضاحت کی کہ مشقوں کا مقصد کوآرڈینیشن اورعسکری شراکت داری کو بڑھانا، تجربات کا تبادلہ کرنا، مملکت میں فوجی اڈوں اور سڑکوں کے نیٹ ورک کے استعمال میں تربیت کی سطح کو بڑھانا، اس کے علاوہ ایسی مشقوں کا نفاذ کرنا شامل ہے جس میں سول اور فوجی اداروں کو مل کر کام کرنے کا تجربہ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مشقوں میں نقل و حمل اور سپلائی کے آپریشنز اور لائیو گولہ بارود کی شوٹنگ سے متعلق بہت سے مفروضے اور مشقیں شامل ہیں۔