مخالفین کو اَپ سیٹ شکست دینے والے جارج گیلووے نے اپنی فتح فلسطین کے نام کر دی

مخالفین کو اَپ سیٹ شکست دینے والے جارج گیلووے نے اپنی فتح فلسطین کے نام کر دی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: نومنتخب برطانوی رکنِ پارلیمنٹ جارج گیلووے نے ضمنی الیکشن میں اپنی جیت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں کے نام کردی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب میں اپنے مخالفین کو اَپ سیٹ شکست دینے والے جارج گیلووے نے کہا کہ میری فتح مقبوضہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے نام ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم پر تنقید بھی کی۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی لیڈر پر تنقید کے دوران برطانوی رکنِ پارلیمنٹ جارج گیلووے نے کہا کہ ہم سامراجی جنگوں کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

قبل ازیں ضمنی انتخاب کے دوران جارج گیلووے نے راچڈیل کی نشست پر 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ آزاد امیدوار ڈیوڈ ٹولی نے جارج گیلووے کے 12ہزار335 ووٹوں کے مقابلے میں 6 ہزار 638 ووٹ لیے۔

قبل ازیں بائیں بازو کے سیاستدان سمجھے جانے والے جارج گیلووے نے 7 بار پارلیمنٹ کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے برطانیہ میں قانون سازی کے عمل میں حصہ لیا۔ یہودی تنظیم بورڈ آف ڈیپٹیز نے ان کی حالیہ جیت کو سیاہ دن قرار دے دیا۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جارج گیلووے نے اپنی کامیابی کو سیاسی زلزلہ قرار دیا اور کہا کہ آج فلسطینیوں اور کشمیریوں کا دوست برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے

Watch Live Public News