ملک کے اہم ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بند،نیا نوٹم جاری

 ملک کے اہم ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بند،نیا نوٹم جاری
کیپشن: airport closed
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والی بارشوں نے معاملات زندگی متاثر کرکے رکھ دیے ہیں، وقفے وقفے سے جاری بارش کہیں رحمت تو کہیں زحمت بنی ہوئی ہے ، دوسری جانب  گوادر ایئرپورٹ اور اطراف میں سیلابی صورتحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
حالات کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ کو ایک بار پھر فلائٹ آپریشن کے لیے بند کردیا گیا،منگل تک گوادر ایئرپورٹ پر پروازوں کا فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے جس پرایئرپورٹ پر منگل تک فلائٹ آپریشن معطل ہوگا۔ 
سی اے اے نے گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بندش کا نیا نوٹم جاری کرکے تمام ایرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی ہے، تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔