عالمی ریکارڈ بنانے والا دنیا کا وزنی ترین آم

عالمی ریکارڈ بنانے والا دنیا کا وزنی ترین آم

ویب ڈیسک: دنیا میں جس کو بھی دیکھو عالمی ریکارڈ، عالمی ریکارڈ کی گردان سناتا ہوا ملتا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی ایسی خبر مل ہی جاتی ہے جس میں پتہ چلتا ہے کہ فلاں نے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے، فلاں نے فلاں ملک کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مگر آج آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا میں جہاں دیگر عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں وہاں پر آم بھی پیچھے نہیں رہے۔ دنیا کا سب سے زیادہ وزن رکھنے والا آم سامنے آ گیا ہے۔ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے اس کو دنیا میں عالمی ریکارڈز رکھنے والی گنیز بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس آم کے حوالے سے کولمبیا کے کاشت کاروں کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یہاں 9.36 پاؤنڈ کا آم پیدا ہوا ہے۔ اس آم کی افزائش باریرا اور رینا ماریہ مروکون نے کی۔ وہ گائیاٹا کے بوائکا علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سان مارٹن نامی فارم پر اس کی افزائش کو ممکن بنایا گیا۔

خیال رہے کہ 2009 میں اس سے قبل دنیا کا وزن ترین آم پیدا کیا گیا تھا جس کا وزن 7.57 پاؤنڈ تھا۔ یہ آم فلپائن میں افزائش پذیر ہوا تھا اور عالمی ریکارڈ بک میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا جس کو اب پیچھے کرتے ہوئے کولمبیا کے عام ن ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔