’بھوک کے خاتمے کیلئے ٹیسلا سٹاک بیچ دوں گا‘

’بھوک کے خاتمے کیلئے ٹیسلا سٹاک بیچ دوں گا‘

ویب ڈیسک: ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اقوام متحدہ کو چیلنج کر دیا ۔ ایلون مسک نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ اس بات کی وضاحت کر سکتا ہے کہ پیسہ دنیا کی بھوک کو حل کرنے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے، تو وہ مدد کے لیے ٹیسلا اسٹاک ابھی فروخت کریں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک نمائندہ نے پچھلے ہفتے ایک مطالبہ کیا تھا کہ جس میں مسک جیسے ارب پتیوں سے کہا گیا کہ وہ 'اب قدم بڑھائیں'۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اقوام متحدہ کے ایک نمائندے کے اس دعوے کو چیلنج کیا کہ ان کی دولت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ دنیا میں بھوک کو دور کرنے میں کیسے مدد دے سکتا ہے۔

ایلون مسک اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی کے تبصروں کا جواب دے رہے تھے، جنہوں نے اس مہینے کے پہلے ٹویٹ کے بعد گزشتہ ہفتے ایک مطالبہ کیا تھا جس میں مسک جیسے ارب پتیوں سے کہا گیا تھا کہ اب انہیں بھوک کے تدارک کے لیے آگے آنا چاہیے۔

بیسلی نے خاص طور پر مسک اور ایمیزون کے شریک بانی جیف بیزوس سے عملی قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا، یہ دونوں شخصیات بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں سب سے اوپر ہیں۔ بیسلی نے کہا کہ صرف 6 بلین ڈالر 42 ملین لوگوں کو مرنے سے بچا سکتا ہے۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسلک نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر ورلڈ فوڈ پروگرام، شفاف اور اوپن اکاؤنٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے یہ بتا دے کہ $6B دنیا کی بھوک کو کیسے حل کرے گا، تو میں ابھی ٹیسلا اسٹاک بیچوں گا اور یہ کروں گا۔ لیکن یہ اوپن سورس اکاؤنٹنگ ہونا چاہیے، تاکہ عوام بخوبی دیکھں کہ پیسہ کیسے خرچ ہوتا ہے؟

واضح رہے کہ مسک الیکٹرک وہیکل کمپنی کے سی ای او ہیں، ان کے زیر انتظام کمپنیوں کے اثاثوں کی مالیت 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

6 بلین ڈالر کی رقم مسک کی موجودہ 311 بلین ڈالرز کی مجموعی مالیت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہو گی - اور ارب پتی انڈیکس کے مطابق، صرف 29 اکتوبر کومسلک کی دولت میں 9.3 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔