خالی پیٹ کیلا کھانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

خالی پیٹ کیلا کھانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

ویب‌ڈیسک: کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ خالی پیٹ کیلا کھائیں تو کیا ہوتا ہے؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ خالی پیٹ کیلا کھانا آپ کے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔

کچھ غذائیں ایسی ہیں جنہیں خالی پیٹ کھانا معقول نہیں سمجھا جاتا، جب کہ دیگر کئی غذاؤں کو خالی پیٹ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ زیادہ پوٹاشیم اور فائبر والے کیلے کو خالی پیٹ کھانا چاہیے یا نہیں۔ کیلا ہمارے جسم کے لیے میگنیشیم اور فاسفورس کا ایک بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے اور سی بھی پائے جاتے ہیں جو نزلہ زکام اور بیماریوں سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ کیلا ایک ایسا پھل ہے جو آنتوں کے انفیکشن کو دور کرنے کا کام کرتا ہے۔ اگر آپ کو قبض کا مسئلہ ہے تو صبح خالی پیٹ کیلا کھانے سے آپ اس مسئلے میں آرام حاصل کر سکتے ہیں۔

کیلے کے فوائد

جسم کو Detoxifies کرتا ہے۔تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ توانائی بڑھانے میں مددگار۔ ورزش کے بعد کیلا کھانے سے پٹھوں کی حالت ٹھیک ہونے میں مدد ملتی ہے۔مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔

خالی پیٹ کیلا کھانے کے فائدے

خالی پیٹ کیلا کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض کے مسائل سے بچا جاتا ہے۔ کیلے میں موجود وٹامن اے اور سی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ کیلے میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے اور یہ کم کیلوریز والا پھل ہے کیونکہ یہ 0% چکنائی کے ساتھ صرف 90 کیلوریز فی 100 گرام فراہم کرتا ہے۔ ایسی حالت میں صبح کے وقت کیلا کھانے سے یہ فائدے ہوسکتے ہیں۔ کیلا پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو کہ ہمارے جسم کے لیے ضروری معدنیات ہے۔ پوٹاشیم جسم میں بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ کیلا صبح سویرے جسم میں توانائی کو فروغ دیتا ہے۔ جب کیلے کو خالی پیٹ کھایا جائے تو یہ معدے اور چھوٹی آنت میں تیزی سے جاتا ہے جس سے اس کے غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کیلے میں کمپاؤنڈ ٹرپٹوفن ہوتا ہے، جو سیرٹونن کے توازن کے لیے ضروری امینو ایسڈز میں سے ایک ہے۔ یہ تناؤ، اضطراب، گھبراہٹ اور بے خوابی کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

خالی پیٹ کیلا کھانے کے نقصانات

تاہم، کیلے کو خالی پیٹ کھانے کے کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ جیسے - کیلے میں شوگر کی مقدار 25 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ بلاشبہ کیلا توانائی دیتا ہے لیکن یہ تھوڑی دیر تک رہتا ہے اور جلد ہی آپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ کیلا کھانے کے بعد آپ کو زیادہ بھوک لگتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔