بحرین کا اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم، اقتصادی تعلق منقطع کرنے کا اعلان

بحرین کا اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم، اقتصادی تعلق منقطع کرنے کا اعلان
منامہ: بحرین نے اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے اسرائیل میں‌ بحرین کے سفیر کو واپس بلوانے کا اعلان کردیا. بحرین کی پارلیمان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں‌کہا گیا ہے کہ عرب ملک نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس طلب کرتے ہوئے اس کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ایوان نمائندگان تصدیق کرتا ہے کہ بحرین میں موجود اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑ کر جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسرائیل میں موجود بحرین کے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے'۔ جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کا احترام نہ کرنے، غزہ میں جنگ بڑھانے اور غزہ سمیت فلسطین کے مختلف حصوں میں معصوم شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ بحرین نے 2020 کے امریکہ کی ثالثی میں ابراہم معاہدے کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔