حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آراودےرہی ہے،راناثنااللہ

حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آراودےرہی ہے،راناثنااللہ
لاہور(پبلک نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آراودےرہی ہے، کٹھ پتلی کو فارغ کراکرعوام اپوزیشن کا ساتھ دیں، معیشت کا حال یہ ہےکہ ڈالر 172روپےپربھی نہیں رک رہا، افغانستان کےساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانےکاسوچاجارہاہے. مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سےبات کرناتوہین سمجھاجاتاہے، وزیراعظم اپوزیشن لیڈرکےساتھ بات چیت کرنےکوتیارنہیں، وزیراعظم اپوزیشن پرجھوٹےمقدمات اورطالبان کیساتھ مذاکرات چاہتےہیں، حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آراودےرہی ہے. راناثنااللہ نے کہا اس سیلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ہے، ڈالر 172 روپے پر بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا، چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، سیاسی، معاشی، اخلاقی تباہی کے بعد قوم کی حمیت کو بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، جن طالبان نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا یہ انکو این آر او دینے کی بات ہو رہی ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔