کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس سےمذاکرات جاری ہیں،وزیر اعظم عمران خان کا ترک میڈیا کو انٹرویو، کہاکالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کے لیے رضامند ہیں،بات چیت افغان طالبان کے تعاون سے افغانستان میں ہو رہی ہے،کالعدم جماعت ہتھیار ڈال دے تو معاف کردیں گے،کہا مسائل طاقت کے بجائے مذاکرات سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 664 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 21 فیصد رہی، مہلک وباء نے مزید 46 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی،46 ہزار 934 افرادزیرعلاج، 3 ہزار 511 کی حالت تشویشناک ہے سمندری طوفان شاہین کا 7 واں الرٹ جاری،آج بلوچستان اور زیریں سندھ میں بارشوں کا امکان،اورماڑہ اور پسنی کے درمیان ماہی گیروں کی کشتی لاپتہ،چیئر مین کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان کامران لاسی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیں وزیر اعظم کےبیان کے پس منظر کو سامنے رکھا جائے،ریاست پاکستان آگ اور خون کے دریا سے ہوکر نکلی ہے ،فواد چودھری کا ویڈیو پیغام ،کہاکالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ لوگ پاکستان کے ساتھ وفا کاعہد نبھانا چاہتے ہیں، ہمارا ماننا ہےکہ ایسے لوگوں کوموقع دینا چاہیے