پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،2اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،2اکتوبر 2021
دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 19 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عباس آفریدی اور احمد صفی عبداللہ شامل ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ بچہ دم ٹوڑ گیا۔ ضلعے بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا پھر سے بڑھنے لگی ہے۔ گاؤں ڈکھن میں 3 سالہ بچہ عبدلغفار بروہی ایڈز کے مرض کے باعث دم ٹوڑ گیا شہر میں چوری ڈکیتیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث بچے خواتین سب جرائم میں ملوث ہونے لگے سیاسی و سماجی شخصیات نے معروف اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عمر شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لیجنڈری کامیڈین کے انتقال کی خبر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سرکل کی کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں چھاپہ مار کارروائی۔ ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث سوئس ایکسچینج کمپنی کا مینجر سلطان دامانی گرفتار۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔