'ایک تو جعلسازی کی، پھر سائفر ہی غائب کر دیا'

'ایک تو جعلسازی کی، پھر سائفر ہی غائب کر دیا'
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ' یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔ قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔' مریم نواز نے کہا کہ ' ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے'

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔