آڈیو لیکس: پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کردیا

آڈیو لیکس: پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک کی ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا ہوا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے چاہیے۔ ادھر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کی ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ان کی بہت بڑی بھول ہو گی، عمران خان کی آڈیو لیکس میں کوئی ایسی نئی بات نہیں، عمران خان نے صرف یہ خیال رکھا کہ کسی ملک سے تعلقات خراب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے جو ثابت ہو چکا ہے، ہمارا تو پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعے سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔