ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے چوک گھنٹہ گھر میں آج احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی کال پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور چوک گھنٹہ گھر کے اطراف آٹھ بازاروں کے داخلی راستے بند کردیے ہیں۔
پولیس نے بازاروں کے داخلی راستوں پر ٹرک اور بیریئرز لگا کر انٹری بند کر دی ہے۔ چوک گھنٹہ گھر اور بازاروں کے انٹری پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔