قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کی وفات پر بھی اپنی گھٹیا حرکتوں کو جاری رکھا اور سید علی گیلانی کی وصیت کے برخلاف انہیں حیدر پورہ میں قبر کھو کر آج صبح سویرے زبردستی دفن کر دیا گیا۔ سنیئر حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کی آخری وصیت اس وقت پوری امت مسلمہ میں گردش کر رہی ہے، بھارتی فوج نے مرحوم کی آخری وصیت پر عمل نہ کرتے ہوئے انہیں منہ اندھیرے، چپ چاپ اپنی مرضی کی جگہ پر دفنا دیا جس سے ان کی وصیت کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اسے انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو زبردستی دفن کر کے ظلم و جبر کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، حریت رہنما کی تدفین کے موقع پر سارے علاقے کو سیل کر دیا گیا جہاں پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی تھی اور کوئی قریبی رشتہ دار بھی ان کی تدفین کے موقع پر موجود نہیں تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان ،قومی پرچم سرنگوں رہے گا، کہا سید علی گیلانی نے اپنی زندگی آزادی کی جدوجہد میں گزار دی،ان کے الفاظ "ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے" ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،صدر عارف علوی نے کہا سید علی گیلانی عمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے، ان کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماسے محروم ہو گیا آزادکشمیر حکومت کا حریت رہنما کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا ہے سید علی گیلانی نے پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کردی،ان شاء اللہ کشمیری قوم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل حاصل کرے گی