ظلم کی انتہا:وصیت کیخلاف سید علی گیلانی کی تدفین

ظلم کی انتہا:وصیت کیخلاف سید علی گیلانی کی تدفین
سری نگر ( ویب ڈیسک ) قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کی وفات پر بھی اپنی گھٹیا حرکتوں کو جاری رکھا اور سید علی گیلانی کی وصیت کے برخلاف انہیں حیدر پورہ میں قبر کھو کر آج صبح سویرے زبردستی دفن کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارتی آرمی نے لواحقین پر مسلسل دباؤ ڈالا  کہ سید علی گیلانی کو فوری طور پر دفن کر دیا جائے ورنہ بھارتی فوج انہیں زبردستی کسی نامعلوم مقام پر دفن کر دے گی، ایک طرف بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور دوسری طرف نے حیدر پورہ میں قبر کھودنی شروع کر دی جبکہ سید علی گیلانی کی وصیت تھی کہ انہیں مزار شہدا میں دفن کیا جائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج صبح قابض بھارتی  فوج نے سید علی گیلانی کو ان کی وصیت کے برعکس حیدر پورہ کے قبرستان میں دفن کردیا، اس موقع پر ان کے اہلخانہ کے علاوہ کسی کو بھی قبرستان میں آنے اور نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت نہ دی گئی اور سارے علاقے کو سیل کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان میں سید علی گیلانی کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی نے ایک بیان میں انکشاف کیا  تھا کہ قابض بھارتی فوج کی طرف سے سید علی گیلانی کے لواحقین پر انہیں فوری طور پر دفن کرنے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے، بھارتی فوج کے افسران، خفیہ ایجنسی را کے سٹیشن چیف اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر میں سید علی گیلانی کی قیام گاہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ قابض بھارتی فوج کی طرف سے حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کی قبر زبردستی تیار کی گئی اور لواحقین پر یہ دباؤ ڈالا گیا کہ وہ حیدر پورہ کے قبرستان میں ہی سید علی گیلانی کو دفن کر دیں، حریت رہنما عبدالحمید لون نے اس ساری صورتحال پر اعلان کیا تھا کہ سید علی گیلانی کو ان کی وصیت کے مطابق حیدر پورہ نہیں بلکہ مزار شہید میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Watch Live Public News